Monday, 11 July 2016

یوروکپ: پرتگال کو بڑا دھچکا،فائنل شروع ہوتے ہی کپتان رونالڈو زخمی ہو کر گراونڈ سے باہر، سائیڈ لائن پر روتے رہے

سینٹ ڈینس(نیوز ڈیسک) یورو کپ کے فائنل میں پرتگال کی ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب میچ کے آغاز پر ہی اس کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو فرانس کے ایک کھلاڑی کی کک سے زخمی ہوکر گراونڈ سے باہر چلے
گئے۔وہ اپنے گھٹنے کی انجری کی وجہ سے وہ سائیڈ لائن پر روتے رہے۔رونالڈو ایک بار زخمی ہوکر گراونڈ سے باہر گئے تاہم کچھ دیر میں واپس آئے لیکن ان کی چوٹ زیادہ تھی جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر گراونڈ سے باہر چلے گئے۔ رونالڈو یورو کپ میں دو مرتبہ اس طرح روئے ہیں ۔ پہلے جب بارہ سال پہلے2004میں ان کی ٹیم کو یونان سے فائنل میں شکست ہوئی تھی اور دوسری بار اب روئے ہیں۔

No comments: